Hadees Sharif
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ایمان کی ستر سے کچھ زیادہ شاخیں ہیں جن میں سب سے
افضل لا الہ الا اللہ (یعنی وحدانیتِ الٰہی) کا اقرار کرنا ہے اور ان میں سب سے نچلا درجہ کسی تکلیف دہ چیز کا راستے سے دور کر دینا ہے، اور حیاء بھی ایمان کی ایک (اہم) شاخ ہے۔
أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب: الإيمان، باب: أمور الإيمان، 1 / 12، الرقم: 9، ولفظه: الإِيْمَانُ بِضْعٌ وَسِتُّوْنَ شُعْبَةٌ وَالْحَيَاءُ شُعْبَةٌ مِنَ الإِِيْمَانِ، ومسلم في الصحيح، کتاب: الإيمان، باب: بيان عدد شعب الإيمان وأفضلها وأدناها، 1 / 63، الرقم: 35، وزاد (أَوْبِضْعٌ وَسِتُّوْنَ)، والترمذي بنحوه في السنن، کتاب: الإيمان عن رسول اللہ ﷺ، باب: ماجاء في استکمال الإيمان وذيادته ونقصانه، 5 / 10، الرقم: 2614، وقال أبوعيسي: هَذَا حَدِيْثٌ حَسَنٌ صَحِيْحٌ، وأبوداود في السنن، کتاب: السنة، باب: في ردّ الإرجاء، 4 / 219، الرقم: 4676، والنسائي في السنن، کتاب: الإيمان وشرائعه، باب: ذکر شعب الإيمان، 8 / 110، الرقم: 5005، وابن ماجه في السنن، المقدمة، باب: في الإيمان، 1 / 22، الرقم: 57.